حیدرآباد۔ 16جولائی(اعتماد نیوز) آج راجیہ سبھا اجلاس میں غزہ پر اسرائیل
کے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے ساتھ حملوں کے خلاف شدید احتجاج
کیا گیا۔ چنانچہ کئی بار اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد باالآخر اجلاس کو کل
تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں جیسے ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے
خلاف قرار داد
منظور کرنے کی اپیل کی گئی تو اس درخواست کو مسترد کر دیا
گیا۔ تاہم مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان دونوں ممالک سے
بہتر تعلقات رکھتا ہے۔ اگر اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کرنے کی صورت
میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان بہتر تعلقات ہے۔